Semaab Akbar Abadi سیماب اکبر آبادی
31 جنوری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یومِ وفات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سیماب اکبرآبادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حقیقی نام عاشق حسین صدیقی اور سیماب تخلص ہے۔ 05 جون 1880ء کو آگرہ میں پیدا ہوئے۔ سیماب نے فارسی اور عربی کی تعلیم جمال الدین سرحدی اور رشید احمد گنگوہی سے حاصل کی۔ 1897ء میں سترہ سال کی عمر میں والد کا انتقال ہو گیا۔ جس کے سبب ایف اے کے آخری سال میں تعلیم ادھوری چھوڑ دی۔ زمانہ طالبِ علمی میں ان کا یہ دستور تھا کہ فارسی نصاب میں جتنے اشعار شریک درس ہوتے تھے ان کا ترجمہ اردو نظم میں کرکے اساتذہ کے سامنے رکھ دیتے تھے۔ 1898ء میں ملازمت کے سلسلے میں کان پور گئے اور وہیں فصیح الملک داغ دہلوی کی شاگردی اختیار کی جو علامہ اقبال کے بھی استاد تھے۔ 1900ء میں سکینہ بیگم سے شادی ہوئی۔ دیوہ شریف میں حاجی حافظ سید وارث علی شاہ کے دست مبارک پر بیعت کی۔
1921ء میں ریلوے کی ملازمت چھوڑ کر آگرہ میں مستقل سکونت اختیار کرلی اور قصرِ ادب کے نام سے ادبی ادارہ قائم کیا۔ ہفتہ وار 'تاج' ، ماہنامہ 'شاعر'، ماہنامہ 'مرصع' ، ماہنامہ 'پردہ نشین' اور 'آگرہ اخبار' کی ادارت کے فرائض انجام دیتے رہے۔ 1944ء کے آغاز میں قرآن مجید کا منظوم ترجمہ کرنے کا بیڑا اٹھایا اور دس ماہ میں منظوم ترجمہ مکمل کر کے علما کی خدمت میں پیش کر دیا۔ ستاروں کا ترجمہ ایک ہی بحر میں منظوم کیا گیا حاشیہ پر ضروری تشریح دی گئی علما کے تعریفی کلمات کتاب کے آخر میں شامل کیے گئے قرآن مجید کا یہ منظوم اردو ترجمہ "وحی منظوم" کے نام سے مشہور ہوا۔ 1981ء کو اسلام آباد میں پندرہویں صدی ہجری کے سلسلہِ تقسیم انعامات میں قرآن پاک کے چار مختلف زبانوں کی کتابوں کو انعام سے نوازا گیا۔ "وحی منظوم" کتاب سرفہرست تھی۔ تقسیمِ ہند کے بعد سیماب کراچی آ گئے اور یہیں 31 جنوری 1951ء کو انتقال کر گئے۔
سیماب اکبر آبادی کو قائد اعظم سے بڑی عقیدت تھی۔ ان کی ایک کتاب "قائد کی خوشبو" اس بات کا ثبوت بھی ہے۔ بلآخر سیماب بھی اپنے محبوب کے پہلو میں نہ سہی تو کم از کم اس کے کوچے میں ضرور مدفون ہیں۔ علامہ سیماب اکبر آبادی نے متنوع موضوعات پر اڑھائی سو سے زائد کتب تصنیف کیں۔
’’کلیم ِ عجم‘‘،
’’سدرۃ المنتہیٰ‘‘،
’’لوح ِ محفوظ‘
‘ ’’ورائے سدرہ
‘، ’’کار ِ امروز
، ’’ساز و آہنگ‘‘،
’’الہام ِمنظوم‘‘ ( مثنوی مولانا روم کا منظوم ترجمہ ) ،
’’وحئ منظوم‘‘(قرآن مجید کا منظوم ترجمہ)
’’عالم ِ آشوب‘‘
(رباعیات)، ’’تغیر ِ غم‘‘(سلام و مراثی)،
’’شعر ِِ انقلاب"
(انقلابی نظمیں) ان کی چند اہم تصانیف ہیں۔
منتخب اشعار :
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
۔۔۔۔۔۔
دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میں
اک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
۔۔۔۔۔۔
غم مجھے حسرت مجھے وحشت مجھے سودا مجھے
ایک دل دے کر خدا نے دے دیا کیا کیا مجھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
روز کہتا ہوں کہ اب ان کو نہ دیکھوں گا کبھی
روز اس کوچے میں اک کام نکل آتا ہے
۔۔۔۔۔۔
تجھے دانستہ محفل میں جو دیکھا ہو تو مجرم ہوں
نظر آخر نظر ہے بے ارادہ اٹھ گئی ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔
صحرا سے بار بار وطن کون جائے گا
کیوں اے جنوں یہیں نہ اٹھا لاؤں گھر کو میں
۔۔۔۔۔۔۔
ہائے سیماب اس کی مجبوری
جس نے کی ہو شباب میں توبہ
۔۔۔۔۔۔۔
وہ دنیا تھی جہاں تم بند کرتے تھے زباں میری
یہ محشر ہے یہاں سننی پڑے گی داستاں میری
۔۔۔۔۔۔۔
تیرے جلووں نے مجھے گھیر لیا ہے اے دوست
اب تو تنہائی کے لمحے بھی حسیں لگتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔
منزل ملی مراد ملی مدعا ملا
سب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا
۔۔۔۔۔۔۔
خلوص دل سے سجدہ ہو تو اس سجدے کا کیا کہنا
وہیں کعبہ سرک آیا جبیں ہم نے جہاں رکھ دی
۔۔۔۔۔۔۔
دیکھتے ہی دیکھتے دنیا سے میں اٹھ جاؤں گا
دیکھتی کی دیکھتی رہ جائے گی دنیا مجھے
علامہ سیماب اکبر آبادی کا یوم وفات
اردو کے نامور اور قادرالکلام شاعر، سیکڑوں شاگردوں کے استاد.
مختصر تعارف
اکبر آباد، آگرہ میں ۵ جون ۱۸۸۰ء کو پیدا ہونے والے علامہ سیماب کا اصل نام عاشق حسین صدیقی تھا۔ شعر گوئی کا آغاز کیا تو اپنے وقت کے نام وَر اور استاد شاعر داغ دہلوی کے شاگرد ہوئے۔ مشقِ سخن کے بعد ایک وقت آیا جب خود علامہ سیماب کے ڈھائی ہزار تلامذہ ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے تھےوہ کچھ عرصہ ریلوے میں ملازم رہے، لیکن زبان و ادب کی خدمت کے خیال سے مستعفی ہوکر آگرہ میں ’’قصرُ الادب‘‘ کی بنیاد ڈالی۔ ایک ہفتہ وار پرچہ ’’تاج‘‘ اور ایک ماہ نامہ پرچہ ’’شاعر‘‘ نکالا اور شعروادب کو فروغ دیا علّامہ سیماب اکبر آبادی کو اردو، فارسی اور ہندی زبان کے قادرُ الکلام شعرا میں شمار کیا جاتا ہے جن کی تصانیف کی تعداد ۳۰۰ کے لگ بھگ ہے۔ انتقال سے کچھ عرصہ قبل انھوں نے قرآنِ پاک کا منظوم ترجمہ وحئ منظوم کے نام سے مکمل کیا تھا ان کا شمار بیسویں صدی کے اوائل کے ان شعرا میں ہوتا ہے جنھوں نے مختلف اصنافِ سخن مثلاً غزل، نظم، قصیدہ، رباعی، مثنوی، مرثیہ، سلام، نوحہ اور حمد و نعت میں فکری و فنّی التزام کے ساتھ کام یاب اور بامقصد تجربے کیے اور مقبولیت حاصل کی۔ سیماب اکبر آبادی کے کئی اشعار زبان زدِ عام ہوئے اور ان کا کلام اپنے زمانے کے مشہور و معروف گلوکاروں نے گایا سیماب اکبر آبادی کی شاعری ان کے مخصوص اور منفرد لب و لہجہ کے سبب اپنے ہم عصر شعرا کے مقابلے میں خاصی مقبول ہوئی اور وہ ہر خاص و عام میں پہچانے جاتے تھے۔ نیرنگیِ خیال، شستہ و پاکیزہ، پُراثر اور زبان و بیان کی نزاکتوں اور لطافتوں سے آراستہ ان کا کلام آج بھی نہایت ذوق و شوق سے پڑھا اور سنا جاتا ہے۔ علامہ سیماب کی تصانیف میں ’’کلیمِ عجم‘‘، ’’سدرۃُ المنتہیٰ‘‘، ’’لوحِ محفوظ‘‘، ’’ورائے سدرہ‘‘، ’’کارِ امروز‘‘، ’’ساز و آہنگ‘‘، ’’الہامِ منظوم‘‘(مثنوی مولانا روم کا منظوم ترجمہ) ’’وحئ منظوم‘‘(قرآن مجید کا منظوم ترجمہ) ’’عالمِ آشوب‘‘ (رباعیات)، ’’تغیّرِ غم‘‘(سلام و مراثی)، ’’شعر انقلاب‘(انقلابی نظمیں) شامل ہیں علامہ سیماب ۳۱ جنوری ۱۹۵۱ء کو اس جہانِ فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ علامہ سیماب اکبر آبادی کراچی میں قائدِاعظم کے مزار کے نزدیک آسودہ خاک ہیں۔
علامہ سیماب اکبر آبادی کا یوم وفات پر ان کے کچھ منتخب اشعار بطور خراج عقیدت.
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
۔۔۔۔۔۔
دل کی بساط کیا تھی نگاہ جمال میں
اک آئینہ تھا ٹوٹ گیا دیکھ بھال میں
۔۔۔۔۔۔
محبت میں اک ایسا وقت بھی آتا ہے انساں پر
ستاروں کی چمک سے چوٹ لگتی ہے رگ جاں پر
۔۔۔۔۔۔۔
غم مجھے حسرت مجھے وحشت مجھے سودا مجھے
ایک دل دے کر خدا نے دے دیا کیا کیا مجھے
۔۔۔۔۔۔۔۔
روز کہتا ہوں کہ اب ان کو نہ دیکھوں گا کبھی
روز اس کوچے میں اک کام نکل آتا ہے
۔۔۔۔۔۔
تجھے دانستہ محفل میں جو دیکھا ہو تو مجرم ہوں
نظر آخر نظر ہے بے ارادہ اٹھ گئی ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔
صحرا سے بار بار وطن کون جائے گا
کیوں اے جنوں یہیں نہ اٹھا لاؤں گھر کو میں
۔۔۔۔۔۔۔
ہائے سیماب اس کی مجبوری
جس نے کی ہو شباب میں توبہ
۔۔۔۔۔۔۔
وہ دنیا تھی جہاں تم بند کرتے تھے زباں میری
یہ محشر ہے یہاں سننی پڑے گی داستاں میری
۔۔۔۔۔۔۔
تیرے جلووں نے مجھے گھیر لیا ہے اے دوست
اب تو تنہائی کے لمحے بھی حسیں لگتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔
منزل ملی مراد ملی مدعا ملا
سب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا
۔۔۔۔۔۔۔
خلوص دل سے سجدہ ہو تو اس سجدے کا کیا کہنا
وہیں کعبہ سرک آیا جبیں ہم نے جہاں رکھ دی
۔۔۔۔۔۔۔
کہانی میری روداد جہاں معلوم ہوتی ہے
جو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے
۔۔۔۔۔۔۔
دیکھتے ہی دیکھتے دنیا سے میں اٹھ جاؤں گا
دیکھتی کی دیکھتی رہ جائے گی دنیا مجھے.
-
جدید تر
Ppsc Interview||Interview||Database interview Question
-
اس سے پرانی
Genral Knowledge جنرل نالج
شائع کردہ بذریعہ DANISH PPSC BOOKS
میراجی||میراجی کا تعارف
میرا جی-February 08, 2022Ppsc Interview
database interview question-February 07, 2022Css abbrevation||Computer abbrevation||Abbrevation
Abbrevation-February 05, 2022
Featured Post
Bushra Rehman||bushra rehman novels
Subscribe Us
Categories
Tags
Categories
Tags
Labels
- 💔 | Heart Touching poetry 1
- 2 line Urdu poetry 2
- 2022ppsc latest paper 2
- 2line poetry of ahmed faraz 1
- اردو ادب کی مختصر تاریخ از ڈاکٹر انور سدید 1
- اقبال پر لکھی گئی کتابیں 1
- اقبال عہد حاضر میں 1
- اقبال فنی و فکری جائزہ 1
- امتیاز علی تاج 1
- امراوجان ادا تجزیہ 1
- داستان نگار 1
- دیسی مہینوں کے نام 1
- فنی و فکری جائزہ 1
- قرت العین حیدر،قرت العین حیدر کے افسانے ،قرت العین حیدر کے ناول،قرت العین حیدر کا تعارف، Qurratulain hyder 1
- کالم 1
- میرا جی 1
- میرا جی کا تعارف 1
- میرا جی کا فکری جائزہ 1
- میرا جی کی شاعری خصوصیات 1
- میرا جی کی غزل 1
- میرا جی کی نظم نگاری 1
- Abbrevation 1
- abbrevation about computer 1
- afsana 3
- Ahmed faraz 1
- Ahmed faraz introduction 1
- Ahmed faraz poetry 1
- Allama Muhammad iqbal 1
- Amrao Jaan adaa 1
- best poetry 4
- best Urdu poetry collection 2
- bio mcqs 1
- Books on Iqbal 1
- Bushra rehman 1
- Bushra rehman introduction 1
- Bushra rehman novel 1
- Bushra rehman novels 1
- chemistry mcqs 1
- computer abbrevation 1
- Css abbrevation 1
- Daily pak affairs 1
- daisi month 1
- Dastaan Nigar 2022 1
- Dastan Nigar 1
- database interview question 3
- DRAMA 1
- english mcqs 2
- Every Day Science 1
- Fpsc 1
- fpsc genral knowledge 1
- Fpsc interview 3
- GAZAL GRAMAR 1
- Genral knowledge 1
- genral knowledge mcqs 2022 3
- Great Dastan Nigar 1
- hafi poetry 1
- hear tpoetry 1
- heartpoetry 1
- important paper 2
- important urdu mcqs 2
- imtiaz ali taj 1
- interview 3
- Iqbal great philosophy 1
- Iqbal poetry 1
- islamic paper 1
- islamiyat paper 1
- lagan by bushra rehman pdf 1
- latest genral knowledge 1
- latest ppsc paper 3
- love poetry 2
- mcqs 2022 1
- Meer abdul hahi taban 1
- month name 1
- mukhtasir tareekh 1
- musanif 1
- Nasir best gazal 1
- Nasir kazmi 1
- Nasir kazmi gazal 1
- nasir ki gazal ka tajziya 1
- nasir poetry 1
- Nasir sad poetry 1
- new affairs 2022 1
- new poetry 1
- new poetry 2022 2
- New Year Poetry 1
- New Year Poetry 💔 | Heart Touching poetry 1
- pak affairs 2022 1
- pakistan urdu paper 1
- ppcs exam paper 1
- ppsc 4
- ppsc 2022 1
- ppsc abbrevation 1
- ppsc books 7
- ppsc genral knwoledge 1
- ppsc interview 3
- Ppsc islamiyat paper 1
- ppsc ismlaiyat 2021 1
- ppsc last exam 2022 1
- ppsc latest mcqs 3
- ppsc mcqs 6
- ppsc old paper 1
- ppsc paper 3
- Ppsc paper 2022 1
- ppsc past islamiyat paper 1
- ppsc past paper 1
- ppsc urdu books 5
- Qurratulain haider 1
- sad poetry 2
- Science Ppsc Mcqs 1
- ScienceMcqs 1
- structured interview question 3
- tareekh az dr anwar sadeed 1
- Tareekh Daan 1
- tareekh urdu adab 1
- tareekh urdu mcqs 1
- tareekh zuban o adab 1
- tazkrey 1
- Tehzeeb hafinewpoetry 1
- the interview 3
- types of interview 3
- urdu ada ki tareekh 1
- urdu adab 5
- urdu adab ki tareekh 1
- urdu adab ki tareekh az dr anwar sadeed 1
- urdu adab ki tareekh az dr zia ur rehman 1
- urdu darama 1
- urdu history 5
- urdu Mcq's 5
- urdu mcqs 2
- urdu mcqs 2022 1
- URDU NAZAM 1
- urdu new shaeri 2022 3
- urdu paper 1
- urdu paper pattern 1
- urdu paper presentation 1
- urdu poetry 6
- urdu sad poetry 5
- urdu shaeri 1
- urdu shairye 5
- urdu tareekh 1
- Videos 1
- vip mcqs 2022 2
- walk in interview 3
- writer 1
0 تبصرے