Allama Iqbal Poetry shikwa jawab e shikwa in Urdu||علامہ اقبال کی اردو منظومات

 مسجد قرطبہ

ھسپا نیہ اور اندلس کی سر زمین بالخصوص قرطبہ میں لکھی گئی 


ہسپانیہ یا سپین مغربی یورپ کا ایک ملک ہے جیسے عربوں نے فتح کر کے اس کا نام اندلس رکھا تھا اسکا قرطبہ ایک مشہور شہر ہے جہاں عربوں نے اپنی حکمرانی کے دوران دنیا کی عظیم ترین اور خوبصورت ترین مسجد تعمیر کی تھی جو مسجد قرطبہ کے نام سے مشہور ہے جہاں مہذب کہلانے والے یورپی عیسائیوں نے مسلمان سلطنت کے کمزور ہونے پر مسلمانوں کا قتل عام کیا ان کو عیسائی بنا لیا اور ان کو پورے ملک سے خارج کر دیا انہوں نے اس مسجد کو بھی گرجے میں تبدیل کر دیا اقبال جب سیاحت یورپ کے دوران سپین گئے تھے تو  انہوں نے مسجد کی عظمت اور اس کے معماروں کی شان سے متاثر ہو کر یہ نظم لکھی تھی 


ذوق معنی لطف یا لذت اور شوق بمعنی عشق یا محبت تصوف کی اصطلاح میں ذوق و شوق سالک کی اس حلاوت کا نام ہے جس میں وہ اللہ کا ذکر کرتے کرتے محویت اور استغراق کے عالم میں چلا جاتا ہے اور اس وقت سب کچھ بھول کر اس کے سامنے صرف اور صرف محبوب کی جلوہ آرائی رہ جاتی ہے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطین کی سیاحت کے دوران علامہ اقبال پر مدینہ منورہ اور زیارت روضہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد میں جو استغراقی کیفیت طاری ہوئی تھی یہ اشعار اسی کیفیت کا اظہار کر رہے ہیں


ساقی نامہ

ساقی نامہ اردو اور فارسی کی ایک معنوی صنف سخن ہے جس میں ساقی سے خطاب کرکے اور میں میخانے کے لوازمات کے ذریعے شاعر اپنے افکار و جذبات کا اظہار کرتا ہے اس کا آغاز میں اچھے سازگار ماحول کا ذکر کیا جاتا ہے تاکہ ساقی کو مجلس آرائی پیالہ گردشی اور شراب تقسیم پر ابھارا جا سکے اور پھر اس سے اپنے مدعا کا اظہار کیا جاتا ہے 



ابلیس کی مجلس شوری

1936 میں تحریر کردہ ابلیس کی مجلس شوریٰ شیطان کی (مجلس مشاورت) میں علامہ اقبال نے مغرب پر براہ راست تنقید کرنے کی بجائے ڈرامائی انداز میں ابلیس اور اس کے مشیروں کی زبان عصر حاضر کو درپیش مسائل کے حوالے سے ان اساسی اور اقتصادی امور پر روشنی ڈالی جس کی بنا پر مغرب طاقتور ور اور مشرق کمزور ہوگیا اس ضمن میں اسلام کا فعال اور حر کی کردار بطور خاص اجاگرکیا تقریبا پونے صدی گزر جانے کے باوجود بھی یہ نظم اتنی ہی اہم اور فکر انگیز ہے جتنی زمانہ تحریر میں کے مشرقوں کو  آج بھی ابلیس کے پیدا کردہ مسائل کا سامنا ہے


بانگ درا

شکوہ

جواب شکوہ 

خضر راہ

طلوع اسلام 


YOU can see and read poetry of iqbal with the help of these tags 

allama iqbal easy poetry in urdu,allama iqbal poetry in urdu for students about education,allama iqbal poetry in urdu for students pdf,allama iqbal poetry in urdu pdf,allama iqbal imam hussain urdu poetry,allama iqbal poetry in urdu with meaning,allama iqbal poetry on ideology of pakistan in urdu,allama iqbal poetry on karbala in urdu,allama iqbal poetry shaheen in urdu,allama iqbal poetry shikwa jawab e shikwa in urdu,


Post a Comment

0 Comments