ایجوکیٹر کی بھرتی
السلام علیکم
یہ پوسٹ نئی آنے والی ایجوکیٹرز کی بھرتی کا انتظار کرنے والےلوگوں کہ لیے بہت ہی فائدے مند ہ اور کار آمد پوسٹ ہے
⬅️ جیسے کہ گزشتہ روز منسٹر ایجوکیشن جناب مراد راس صاحب نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ نئی بھرتی PPSC کے ذریعے نہیں ہوگی بلکہ NTS یا اس طرح کی کسی ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ہوگی ۔ (اس میں نیگیٹو مارکنگ نہیں ہوتی اور ٹیسٹ PPSC کی نسبت آسان ہوتا ہے)۔
⬅️ میں آپکو یہ بتانا چاہوں گاکہ کس ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے ٹیسٹ ہو تو کس بندے کے بھرتی ہونے کے زیادہ قوی امکان ہوتے ہیں
⬅️ پہلے دونوں کے Criteria کے بارے میں بتاتا چلوں۔
PPSC Merit/ Selection Criteria
• Academic Marks 40 (Max)
آپکے میٹرک سے ماسٹر تک کے نمبر کی ٪ نکالیں گے کہ آپکے نمبر 40 میں سے کتنے بنتے ہیں
• Written Test Marks: Secured/2 (50%)
(40% Required to qualify for Interview)
ٹیسٹ میں آپ کو جتنے نمبر حاصل ہوں گے ان کا نصف میرٹ میں جمع ہوگا
• Total Interview Marks: 100 (50% to qualify)
انٹرویو 100 نمبر کا ہوگا جس میں سے 50 نمبر لینے والا پاس ہوگا
• 10 marks For Mphil & PhD holders
• Total Marks=200
کل 200 نمبر میں سے جسکے نمبر زیادہ ہوں گے اسکی سلیکشن ہو جائے گی ۔
NTS Merit / Selection Criteria
⬅️ یہ پالیسی 2018 میں NTS کے ذریعے بھرتی ہونے والے ایجوکیٹرز کی ہے۔
👇👇👇
• Matric 16 Marks
• Intermediate 16 Marks
• Graduation 20 Marks
• Master 20 Marks
Or BS (Hons) 40 marks
• Professional Qualifications 3 Marks
تمام ڈگریوں کے کل نمبر اوپر بتا دیے گئے ہیں اس میں سے آپکے جتنے ٪ زیادہ مارکس ہوں گے اتنے ہی زیادہ میرٹ کے لیے بن جائیں گے
• Interview 5 Marks
انٹرویو کے نمبر سب امیدواروں کو برابر دئے جائیں گے 3 یا 4 نمبر ہوں گے
• NTS Written Test 100 Marks (20% Add in Merit)
ٹیسٹ میں سے جتنے نمبر آپ حاصل کریں گے اسکا 20٪ میرٹ میں جمع ہوگا یعنی اگر ٹیسٹ میں آپکے 50 نمبر آتے ہیں تو میرٹ میں 10 نمبر جمع ہوں گے
• Same Tehsil Marks 4
اگر آپ اپنی تحصیل میں آپلائی کرتے ہیں تو آپکے میرٹ میں 4 نمبر آپکے تحصیل کے جمع ہوں گے۔ اگر دوسری تحصیل میں آپلائی کرتے ہیں تو یہ تحصیل کے 4 نمبر آپکو نہیں ملیں گے
Total Merit Marks= 100
کل 100 نمبر میں سے جسکا میرٹ ذیادہ بنے گا اسکی سلیکشن ہو جائے گی
⬅️ 2017 میں NTS کے ذریعے جو بھرتی ہوئی تھی وہ یونین کونسل وائز تھی اور اسکی پالیسی اور میرٹ کی تفصیل یہ ہے
👇👇👇
• UC 8 Marks
• Village 4 Marks
• Matric 13 Marks
• Intermediate 15 Marks
• Graduation 15 Marks
• Master 15 Marks
• Professional Qualification 5 Marks
• Interview 5 Marks
• NTS 100 Marks paper
(20% Will be Added in Merit)
Total Merit Marks= 100
کل 100 نمبر میں سے جسکا میرٹ ذیادہ بنے گا اسکی سلیکشن ہو جائے گی
اب ہم بات کرتے ہیں کہ کس کے ذریعے بھرتی ہو تو کس کے زیادہ امکان ہیں بھرتی ہونے کہ۔
اگر بھرتی NTS کے ذریعے ہوگی تو اس امیدوار کے ذیادہ چانس ہیں جسکے Academic نمبر ذیادہ ہوں گے کیوں کہ جس کے ذیادہ نمبرز ہوں گے اسکا میرٹ بھی ذیادہ بنے گا اور اس کے ساتھ ساتھ NTS Written Test کے نمبرز کی بھی کافی اہمیت ہے۔ اس میں انٹرویو کے نمبر سبکو ایک جیسے ملتے ہیں اس لیے انٹرویو کا کوئی مسلئہ نہیں۔
اب اگر بھرتی PPSC کے ذریعے ہوتی ہے تو اس امیدوار کے جانس ذیادہ ہوں گے جسکے ٹیسٹ کے نمبرز ذیادہ ہوں اور جسکا انٹرویو اچھا ہوگا کیوں کے انٹرویو اکیلے کے ہی 100 نمبرز ہیں۔ چاہے اس امیدوار کے Academic Marks اچھے نا ہوں پھر بھی وہ ٹیسٹ اور انٹرویو کی بنیاد پر آسانی سے سلیکٹ ہو سکتا ہے۔
امید کرتا ہوں آپکو یہ پوسٹ فائدے مند لگی ہوگی۔ مجھے دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا ۔
0 Comments